نامعلوم ہیکرزکے بھارتی چینلز پرتابڑ توڑ حملے،ایک اوربھارتی چینل ہیک کرلیا گیا

Jul 01, 2026 | 11:37:AM
 نامعلوم ہیکرزکے بھارتی چینلز پرتابڑ توڑ حملے،ایک اوربھارتی چینل ہیک کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) نامعلوم ہیکرزکے بھارتی چینلز پرتابڑ توڑ حملے،ایک اوربھارتی چینل ہیک کرلیا گیا ۔

ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل اے بی پی نیوزکو ہیک کرکے اس کی نشریات معطل کردیں،بھارتی چینل اے بی پی نیوز کے اینڈرائیڈ اور آئی اوایس ایپس کو بھی ہیک کرلیا گیا۔

ہیکر زنے اے بی پی کے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر قرآنی آیت اورویڈیوبھی دکھائی،اے بی پی نیوز کے یوٹیوب پر 15ملین سبسکرائبرزجبکہ ماہانہ یورشپ کا اندازہ 124ملین ہے۔

1998میں قائم ہونے والا اے بی پی نیوز پہلے سٹار نیوز کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ماہرین کے مطابق بھارت جو آئی ٹی گروہونے کے دعوے کرتا ہے اس کے چینلزپر یکے بعد دیگرے حملوں نے اسکی سائبرسیکیورٹی کا پول کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، کسان کارڈ، ٹریکٹر اسکیم اور زرعی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ

ماہرین کے مطابق ہیکنگ کے ایسے واقعات نے بھارت کی سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل تحفظ کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگادیئے ہیں، یہ سائبر حملے بھارت کی مجموعی سیکیورٹی خصوصاً آئی ٹی کے شعبے کے ناقص انتظام کو بے نقاب کررہے ہیں۔