نائٹ کلب تنازع، انگلش کپتان ہیری بروک کا ساتھیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے کا انکشاف

Feb 01, 2026 | 11:54:AM
نائٹ کلب تنازع، انگلش کپتان ہیری بروک کا ساتھیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلش کپتان ہیری بروک کی جانب سے نائٹ کلب تنازع میں ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایشز سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویلنگٹن میں شیڈول ون ڈے میچ سے قبل رات کو کھانے کے بعد انہوں نے شراب پی۔

 بعد ازاں انہوں نے نائٹ کلب میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، جس پر انہیں باؤنسر نے مکا جڑا تھا۔

 بعد ازاں اس واقعے پر انگلش بورڈ نے بروک کو نہ صرف سخت وارننگ جاری کی بلکہ 30 ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارت پر اولمپکس 2036 کی میزبانی چھننے کی تلوار لٹکنے لگی

  بروک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں اکیلے نہیں تھا بلکہ کچھ اور ساتھی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں ویلنگٹن میں جو کچھ ہوا اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

بروک نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس شام میرے ساتھ کچھ اور بھی پلیئرز موجود تھے، ان کو بچانے کیلئے میں نے پہلے نام نہیں لیا تھا۔

انگلش کپتان نے کہا کہ میں اس واقعے پر ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے بطور وائٹ بال کپتان اپنی آف دی فیلڈ ذمہ داری کو سمجھنے کیلیے مزید سیکھنا ہوگا۔