بھارت:خاتون کو تنگ کرنے سے روکنے پر کھلاڑی قتل

Dec 01, 2025 | 11:36:AM
 بھارت:خاتون کو تنگ کرنے سے روکنے پر کھلاڑی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق جھگڑا سیلفی لینے کے تنازع پر ہوا۔

ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت پر شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، انہیں ابتدائی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال میں دو روز تک زیر علاج رہنے کے  بعد روہت دم توڑ گئے۔ 

ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران راہول نامی نشے کی حالت میں خواتین پر قابلِ اعتراض الفاظ کہنے لگا۔

 روہت نے اس کی مخالفت کی جس پر ابتدائی جھگڑا ہوا لیکن مہمانوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ 

شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران راہول اور اس کے ساتھیوں نے روہت کی گاڑی روک کر ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے اس پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو ا۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر سے کرپشن کیس میں معافی کی درخواست