کرکٹ :تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مابین تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔
افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔
تین ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، 30 اگست کو پاکستان یو اے ای کے مد مقابل ہوگا۔
یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان کے درمیان جوڑ پڑے گا، جبکہ 2 ستمبر کو افغانستان اور پاکستان پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ دوسرا مقابلہ 4 ستمبر جبکہ افغانستان کے ساتھ 5 ستمبر کو ہوگا۔
تین ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔