وضاحتی بیان کے بعدشہزا د اکبر کا زیر علاج نذیر چوہان کو فون۔۔ خیریت دریافت کی

Aug 01, 2021 | 19:38:PM
وضاحتی بیان کے بعدشہزا د اکبر کا زیر علاج نذیر چوہان کو فون۔۔ خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کی جانب سے معذرت کے بیان کے بعد وزیر اعظم کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج نذیرچوہان سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔
 ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دونوں کے درمیان رابطے میں اہم کرداراداکیا۔ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے گئے نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی داخل کرایا گیا ہے جہاں سے انہوں نے اپنا وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوںنے غلط فہمی کی بنا پر دئیے گئے اپنے بیان پر شہزاد اکبر سے معذرت بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں۔ سو شل میڈیا سٹا ر کی شادی کی تیاریاں۔۔سسرال سے آئے فرنیچر کی تصویر شیئر کردی