کرکٹ آسٹریلیا نے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کر دی

Apr 01, 2026 | 11:41:AM
کرکٹ آسٹریلیا نے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے 27-2026ء کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کر دی۔

سینٹرل کنٹریکٹس 23 کی بجائے 21 کھلاڑیوں کو دیے گئے ہیں، کنٹریکٹس میں کچھ بڑے نام بھی ڈراپ کر دیے گئے۔

 
آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق آغاز میں 20 سے 24 کرکٹرز کنٹریکٹ کے اہل ہوں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ایڈم زیمپا، مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور پٹ کمنز شامل ہیں۔

اسٹیو اسمتھ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیک ویدرالڈ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں گلین میکسویل، جہے رچرڈسن، میتھیو شارٹ، عثمان خواجہ اور سیم کونسٹاس کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ عثمان خواجہ تو ریٹائر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اگلے 12 مہینوں میں 15 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔