سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا

Apr 01, 2022 | 15:16:PM
سوزوکی ،قیمت اضافہ
کیپشن: سوزوکی پلانٹ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوام کو دھچکا،پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی تمام کار وں کے ماڈلز کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 لاکھ19 ہزار روپے سے لیکر 16 لاکھ15 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔
سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں1 لاکھ19 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جو اب 13 لاکھ6 ہزار روپے سے بڑھ کر14 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح سوزوکی ویگنار وی ایکس ایل کی قیمت میں 1 لاکھ 54 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جو اب 19 لاکھ75 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 لاکھ29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 2 لاکھ30 ہزار روپے اضافے کے بعد 22 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے۔سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کے نرخ 2 لاکھ70 ہزار روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 28 لاکھ99 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 لاکھ69 ہزار روپے ہوگئی۔
بولان اے سی ڈبے کی قیمت میں1 لاکھ 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت 12 لاکھ65 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ70 ہزار روپے ہوگئی ہے اسی طرح سوزوکی جمنی جیپ کی قیمت14 لاکھ 59 ہزار روپے اضافے کے بعد 45 لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھ کر 60 لاکھ49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سوزوکی اے پی وی وین کی قیمت میں 16 لاکھ 15 ہزار کا غیر معمولی اضافہ کے بعد 46 لاکھ75 ہزار روپے سے بڑھ کر 62 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ پاک سوزوکی موٹرکمپنی نے ڈیلرز کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق بھی یکم اپریل سے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالرمزید مہنگا ۔۔ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے