آئندہ بجٹ میں موبائل فون سستے ؟ صارفین کیلئے اہم خبر آ گئی

May 31, 2026 | 12:22:PM
آئندہ بجٹ میں موبائل فون سستے ؟ صارفین کیلئے اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئندہ بجٹ کے بعد کون کون سے موبائل فون سستے ہو سکتے ہیں؟اس حوالے سے اہم خبر آ گئی ۔
مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات بھی مکمل ہو چکے ہیں
 وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پریمیم امپورٹڈ فونز پر موجودہ اعلیٰ پی ٹی اے ٹیکس ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار نظر آتی ہے جس سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور صارفین کے لیے کسی بڑے ریلیف کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں،تاہم بجٹ میں موبائل فون ٹیکسز کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کی تجویز بھی متوقع ہے، جس پر  عملدرآمد ہونے کی صورت میںخاص طور پر 500 ڈالر سے زیادہ قیمت والے ہائی اینڈ سمارٹ فونز کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
فون ٹیکسز پر کمی سے پاکستان میں آئی فونزاور سام سنگ کے فلیگ شپ فون سستے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مقامی سطح پر اسمارٹ موبائل فون کمپنیاں درآمدی ٹیکس میں کسی قسم کی کمی کے سخت خلاف ہیں کیونکہ کم ڈیوٹی درآمد شدہ فون کو سستا بنا دے گی اور مقامی طور پر تیار شدہ موبائل فون کی فروخت پر اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کرنے کی تجویز
پی ٹی اے کے موجودہ رجسٹریشن سسٹم کے تحت بیرون ملک سے لائے گئے یا غیر سرکاری چینلز کے ذریعے داخل ہونے والے فون صرف محدود وقت کے لیے کام کرتے ہیں جب تک کہ بھاری ڈیوٹی ادا نہ کی جائے،اگر موبائل فون پر درآمدی ٹیکس میں کمی نہیں کی جاتی تو پاکستانی صارفین کے لیے اسمارٹ فون کی قیمتیں بالخصوص فلیگ شپ ڈیوائسز کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہو سکتی ہیں۔