طوفانی ہوائیں،تیز بارش ،10افراد ہلاک ،واشنگٹن کا نظام درہم برہم ہوگیا

Jul 31, 2023 | 12:10:PM
 طوفانی ہوائیں،تیز بارش ،10افراد ہلاک ،واشنگٹن کا نظام درہم برہم ہوگیا
کیپشن: تباہی کا منظر
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں اور تیز بارش ہوئی۔

واشنگٹن میں طوفانی ہواؤں اور بارش سے کئی درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

ضرور پڑھیں :عمران خان نے مزید دو رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
ادھر میکسیکو میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جب کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ٹینس بال کے برابر اولے پڑے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے  اور سائن بورڈ گرگئے۔روس کے وسطی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب چین کے صوبے فوجیان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں جب کہ کھیلوں کے مقابلے منسوخ کردیے گئے ہیں۔