وزیرداخلہ کا بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Apr 16, 2024 | 11:53:AM
 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا  میں   بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ   خیبر پختونخوا میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اُنہوں نے   جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا  کی ہے۔

یاد رہے کہ  خیبرپختونخوا میں 4 روز  کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی تیل فراہم کرنے والوں کیلئے قوانین میں ترامیم 

پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد،3  خواتین اور 9 بچے شامل ہیں ۔   حادثات میں  95 مویشی پانی میں بہہ گئے جبکہ 330 گھروں کو نقصان پہنچا ، بارش سے 53 گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 277 گھروں اور ایک سکول کو بھی جزوی نقصان پہنچاہے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پربارش متاثرین کو امدادی چیک بھی دیے جا رہے ہیں اور امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ۔  امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل شامل ہیں جبکہ متاثرین کو 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں اور 200 میٹریسس دیے گئے ہیں، متاثرین کو روزمرہ زندگی کی دیگر اشیاء بھی دی گئی ہیں۔