ہنگو میں جے یو آئی (س )کے صوبائی امیرکی گاڑی پر حملہ
کیپشن: مولانا عبد الواحد خطیب،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ضلع ہنگو کے علاقے درسمند میں جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق اس حملے میں مولانا عبد الواحد خطیب کے دو پوتے زخمی ہو گئے جن کی عمریں 6 اور 8 سال ہیں۔
خوش قسمتی سے مولانا عبد الواحد خطیب اور ان کے بیٹے اس واقعے میں محفوظ رہے۔
زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش میں تفتیشی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ: محمد شایان آؤٹ، آئی سی سی نے اہم کھلاڑی کی منظوری دیدی