بچوں کی شخصیت پر منفی اثرات کا خدشہ، کرغزستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

Aug 31, 2023 | 23:39:PM
بچوں کی شخصیت پر منفی اثرات کا خدشہ، کرغزستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
کیپشن: ٹک ٹاک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وسطی ایشیائی ملک کرغزستان نے مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کرغزستان کی جانب سے یہ فیصلہ مختلف اداروں کی جانب سے درخواست پر کیا گیا،ان اداروں نے کہا کہ بچوں کی ذہنی نشوونما اور مجموعی شخصیت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کرغزستان کی وزارت ثقافت، انفارمیشن، اسپورٹس و یوتھ پالیسی کی جانب سے کیا گیا،بیان میں کہا گیا کہ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد وزارت اس نتیجے پر پہنچی کہ پلیٹ فارم میں ایسے یوزر کنٹرولز موجود نہیں جن سے بچوں کو ممکنہ نقصان دہ مواد تک رسائی سے روکا جا سکے۔
بیان کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کی عمر کی تصدیق کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے،حکام کے مطابق ٹک ٹاک صارفین کو مختصر ویڈیوز کی ورچوئل دنیا میں لے جانے والی ایپ ہے اور کچھ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں موجود ویڈیوز کی نقل کرنے کے لیے زندگی کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے مواد سے نوجوان نسل کی جذباتی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس حوالے سے اب تک ٹک ٹاک کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح نامہ سامنے آگیا ، حق مہر کیا طے پایا؟اہم معلومات عیاں