25 فروری تک ملک میں الیکشن ہو جائیں گے ، عطا تارڑ

Aug 31, 2023 | 09:37:AM
25 فروری تک ملک میں الیکشن ہو جائیں گے ، عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں معاشی عدم استحکام کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے جبکہ اس کا حل  عام انتخابات بتائے جا رہے ہیں ، جسے لے کر ہر شہری تذبذب کا شکار ہے ، ایسے میں پاکستان مسلم لیگ  کی الیکشن کمیشن سے مشاورت کرنے والی کمیٹی کے رکن اور سابق وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن 25 فروری سے پہلے ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن 14 دسمبر کے بعد جب حلقہ بندیاں ہوجائیں گی تو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردے گا،جو شخص جیل میں ہے یہ آلہ کار بنا، اسی شخص نے ملک میں 4سال تباہی کی،عطا اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی سے ان کے وکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:7 افراد کا 15 سالہ لڑکی سے اسلحہ کی نوک پر  گینگ ریپ

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا عدالت کا خالی کمرا چاہتے تھے جو انہیں دیا گیا، عمران خان کی درخواست سماعت کےلیے جتنی جلدی منظور ہوتی ہے اور کسی کی نہیں ہوتی،ن لیگی رہنما نے کہا کہ سائفر کیس عام کیس نہیں اس میں بہت سارے حقائق سامنے آئیں گے، اس معاملے پر موت یا 14 سالہ قید کی سزا ہے۔