سونے کی قیمتوں میں کمی،ڈالر میں مزید اضافہ ،بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

May 30, 2023 | 19:21:PM
سونے کی قیمتوں میں کمی،ڈالر میں مزید اضافہ ،بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتیں کم ہو گئیں،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی طلب نا ہونے پر قیمتوں میں مزید  کمی دیکھی گئی ،فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے  کمی کے ساتھ  2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے پر آگیا ،دس گرام سونا 1458 روپے کمی سے 2 لاکھ روپے سے نیچے آگیا ،10 گرام سونا 1 لاکھ 99 ہزار 588 روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہوکر 1956 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ، جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2850 روپے پر ہی برقرار ہے ۔ 

ادھر اوپن ایکسچینج میں ڈالر اونچی اڑان سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311 روپے سے بڑھ کر 312 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 333 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 384 روپے پر برقرار ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 85.80 روپے پر برقرار   جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 83.80 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے ۔
اسٹیٹ بینک   کے مطابق انٹربینک میں ڈالر  7 پیسے سستا ہوگیا ،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 285.85 روپے سے 285.35 روپے تک ٹریڈ ہوا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے ۔