سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Apr 06, 2024 | 11:45:AM
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس سے سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، جمعرات کو یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر فی اونس دو ہزار 300 تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تنازعات کے دوران امریکہ میں شرح سود میں اضافے کے باعث گولڈ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس قیمتی دھات کے نرخوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد ریکارڈ بنائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں تنازعات خاص طور پر روس کے یوکرین پر حملے سے پریشان تاجروں نے گولڈ میں سرمایہ کاری کو محفوظ ترین سمجھا ہے، اور یہ اس کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مضامین کے امتحانی نمبروں میں اضافہ،میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے اہم خبر

بلومبرگ کے مطابق جمعرات کو گولڈ 2,304.96 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ ایک اونس میں 28 اعشاریہ تین گرام ہوتے ہیں۔ جبکہ ایک تولہ 11 اعشاریہ چھ گرام کا ہوتا ہے۔

عالمی مارکیٹ کے زیراثر گزشتہ دنوں پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 240200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کے بھاو 25932 روپے ہوگئے۔