پاکستان کو کس ملک نے ڈیفالٹ سے بچایا؟ شہباز شریف کے بیان نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے

Jun 30, 2023 | 17:02:PM
Pakistan, which country, default, saved, Shehbaz Sharif, statement, all guesses, proven wrong, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں دوست ممالک نے بہت ساتھ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے معاہدے کے بعد  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور دیگر دوست ممالک نے بھی پاکستان کو مشکل صورت حال سے دوچار ہونے سے بچایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال کی وجہ کو جاننا بہت ضروری ہے، 2018 تک پاکستان ترقی کر رہا تھا لیکن پھر بدترین دھاندلی کے ذریعے عمران نیازی کو مسلط کیا گیا، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اس کی دھجیاں بکھیر دیں، پی ٹی آئی دور میں گندم اور چینی پہلے ایکسپورٹ کی گئی اور پھر امپورٹ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کئی ماہ سے بات چیت چل رہی تھی، آئی ایم ایف کے ساتھ بڑی سنجیدگی کے ساتھ گفتگو چل رہی تھی، ہم سب سیاسی جماعتوں نے اپنا سرمایہ داؤ پر لگا دیا تاکہ پاکستان ڈیفالٹ نہ ہو، ان کا کہنا تھا ایم ڈی آئی ایم نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو، ایم ڈی آئی ایف نے پیرس معاہدے کے بعد بہت سنجیدگی دکھائی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آگے بڑھیں پاکستان بھی آگے بڑھے، جولائی کی بورڈ میٹنگ کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قسطیں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:قرض معاہدے کی خبریں ،آئی ایم ایف نے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

وزیراعظم کا کہنا تھا آئی ایم کے ساتھ معاہدے کے لیے جہاں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی وہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھرپور طریقے سے سفارت کاری کی اور ہماری کوششوں کے علاوہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب اور یو اے ای سے قرض دلانے کے لیے بہت کلیدی کردار ادا کیا، یہ سب کام کوئی اکیلا فرد نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا یہ اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا،آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گااور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی، معاہدے سے پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔