پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

Jun 30, 2022 | 22:56:PM
حکومت، عوام، پیٹرول، اضافہ
کیپشن: حکومت نے عوام پر نیا پیٹرول بم گرا دیا۔
پیٹرول، اضافہ، بم، اضافہ
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکومت، عوام، پیٹرول، اضافہ
پیٹرول، اضافہ، بم، اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے غریب عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرادیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 248 روپے74 پیسے کردی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے اضافہ کے بعد نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے کردی گئی ہے۔ 

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کے اضافہ کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5،5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔