سینیٹ میں ثانیہ نشترکی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب،مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری

Jul 30, 2025 | 01:12:AM
سینیٹ میں ثانیہ نشترکی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب،مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )ایوان بالا میں سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعدسینیٹ کی خالی ہونے والی نشست  پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی نے مشال یوسفزئی کو اس نشست کے لیے باضابطہ ٹکٹ جاری کیا ہے، پی ٹی آئی قیادت نے ساتھ ہی دیگر کورنگ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیں۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے والی دیگر خواتین میں ساجدہ بیگم، مومینہ باسط، سمیرا شمس اور صائمہ خالد شامل تھیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو باقاعدہ حکم جاری کیا ہے کہ وہ مشال یوسفزئی کو پارٹی کی نامزد امیدوار تسلیم کرتے ہوئے اپنی نامزدگی واپس لیں۔

ہپ بھی پڑھیں : امریکی صدر نے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دیدی