متنازع ٹویٹس کیس ؛عدالتی فیصلے سے ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف حذف کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹس کیس میں عدالت نے فیصلے سے ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت کے جج افضل مجوکہ نے استغاثہ کی درخواست پر حکم جاری کردیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے پیرا نمبر 36 میں موجود غلطی کی درستگی کیلئے استغاثہ نے درخواست دائر کی، غلطی سے چار ممالک کا نام فیصلے میں لکھا گیا ، سٹینوگرافر نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ یہ جملہ دیگر چند جملوں کے ساتھ فیصلے کی تصحیح کے دوران حذف کر دیا گیا تھا، سٹینوگرافر کے مطابق جملہ حتمی پرنٹ کے وقت غلطی سے دوبارہ فیصلے میں شامل ہو گیا،سٹینوگرافر کی غلطی میں بدنیتی شامل نہیں تھی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ مقدمے میں مذکورہ جملے کی کوئی قانونی حیثیت یا فریقین کے حقوق کے تعین سے کوئی تعلق نہیں بنتا، 561 اے کے تحت عدالت اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ پر موجود واضح غلطی کی درستگی کر سکتی ہے۔
عدالت نے جملے کو حذف کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ابھی بھی دیر نہیں ہوئی،سونا خرید لیں؛جون 2026تک قیمت کہاں تک جائیگی؟نئی پیشگوئی سامنے آ گئی