یہ کہانی کا دوسرا رُخ نہیں، رابعہ انعم اینکر پرسن کرن ناز پر برس پڑیں

Jan 30, 2024 | 09:44:AM
پاکستان کی سابقہ اینکر پرسن اور معروف میک اپ آرٹسٹ رابعہ انعم خاتون اینکر پرسن کرن ناز کے اشفاق ستی کی حمایت میں بیان جاری کرنے پر میدان میں آگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سابقہ اینکر پرسن اور معروف میک اپ آرٹسٹ رابعہ انعم خاتون اینکر پرسن کرن ناز کے اشفاق ستی کی حمایت میں بیان جاری کرنے پر میدان میں آگئیں۔

نجی ٹی وی چینل کی اینکر خاتون کرن ناز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر چند ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ طویل نوٹ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے نومیکا کی حقیقت بیان کرتے ہوئے اشفاق ستی کی حمایت کی ہے۔

کرن ناز کا اشفاق کی حمایت میں بات کرنا جہاں سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزرا وہیں کرن ناز کی جانب سے کہانی کو دوسرے انداز میں پیش کرنے پر اُنہیں شدید تنقید اور غم و غصے کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

کرن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت سابقہ اینکر پرسن رابعہ انعم نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر رابعہ انعم نے کرن ناز کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کرن یہ دوسرا رخ نہیں یہ خود کو بچانے کی آخری کوشیش ہے۔

 مزید پڑھیں: اشفاق ستی تنازع، کرن ناز اینکر کی حمایت میں سامنے آگئیں

رابعہ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’مجھے خوشی ہے کہ وہ یہ کر رہا ہے لیکن یہ سادہ سی منطق ہے کہ اگر نومیکا دنیا کی سب سے بُری لڑکی بھی ہوتی تو آپ اسکو اسطرح نہیں مار سکتے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ مار پیٹ کا کوئی جواز نہیں ہے اور اشفاق نے آئینے میں جو ویڈیو بنائی ہے اس میں سر پر کوئی چوٹ نہیں ہے جو تصویر میں نظر آرہی ہے، نومیکا بُری تھی تو اسے طلاق دے دینی چاہیے تھی۔ مجھے امید ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات ہو جائے گی اور ہم انشااللہ اس کہانی کا  اصل رخ دیکھیں گے۔