کورونا کا وار ۔۔ میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کرونا کے باعث آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ایک سٹاف ممبر کا کرونا مثبت آیا جس کی وجہ سے میچ ملتوی کردیا گیا۔ میلبرن سٹارز اور پرتھ سکورچرز کے درمیان آج مارول اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا تھا ۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈکے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے میچ کو ملتوی کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھی۔ تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے پی ایس آر ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔بی بی ایل کے سربراہ نے کہا "افسوس کے ساتھ، آج رات کے میچ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہی واحد آپشن تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کے سٹار بلے باز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا