پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی

Apr 30, 2023 | 13:15:PM
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)پی ٹی آئی کی ایک اوروکٹ گرِ گئی، مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔

انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان اسلام آبادمیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔میاں علمدار عباس قریشی ایم این اے رضا ربانی کھر کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے میاں علمدار عباس قریشی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پرمبارک باد دی ہے۔