غزہ میں امن کے لیے پراُمید ہوں:صدر ٹرمپ

Sep 29, 2025 | 21:19:PM
غزہ میں امن کے لیے پراُمید ہوں:صدر ٹرمپ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پراُمید ہیں، جلد امن قائم ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم کے استقبال کے دوران ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غزہ میں جلد امن قائم ہو جائے گا؟ اس پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بہت پراُمید ہوں۔

توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو ایک نئے 21 نکاتی امن منصوبے پر بات چیت کریں گے، جس کے بارے میں امریکی صدر کو اُمید ہے کہ اس سے غزہ میں جنگ ختم ہو جائے گی۔

دونوں عالمی رہنماوں نے اوول آفس میں ملاقات کی، لیکن میڈیا کو یہاں تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی:فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے