تیز ہوائیں، گرج چمک، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری، سٹاک ایکسچینج کی جانب سے اہم اقدام
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں صبح سویرے ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ دن میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ چترال، دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ صبح کے وقت مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ سے بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گلگت بلتستا ن می چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔