قومی ایئر لائن کی نجکاری، سٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے حصص متاثر

Sep 29, 2023 | 19:19:PM
قومی ایئر لائن کی نجکاری، سٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے حصص متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے حصص متاثر ہونے لگے۔ 

پی آئی اے کی نجکاری کی خبروں کے گردش کرتے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے حصص متاثر ہونے لگے جس پر  سٹاک ایکسچینج نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے کو خط لکھ کر فوری وضاحت مانگی لی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے سے 2 سوالات کے جواب بھی مانگ لیے۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی جانب سے سوالات کیے گئے کہ پی آئی اے کی تنظیم نو کے منصوبے پر تیزی سے کام کی خبروں کی فوری وضاحت کرے اور پی آئی اے نے نجکاری کے لیے ہونے والی پیشرفت سے سٹاک ایکسچینج کو کیوں آگاہ نہیں کیا؟

یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار! غیر قانونی کرنسی اور بے نامی جائیداد رکھنے والے ہو جائیں تیار، حساس اداروں  نے بڑا قدم اٹھا لیا

پی آئی اے کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق تنظیم نو تیز ہونے کی خبروں سے قومی ایئر لائن کے حصص اور حجم میں تیزی سے تبدیلی دیکھی گئی ہے، پی آئی اے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریگولیشن کی روشنی میں اس غیر معمولی نقل و حرکت کے حوالے سے فوری طور اپ ڈیٹ کرنے کا پابند تھا, پی آئی اے  تنظیم نو کے تیز ہونے کی خبروں کی فوری طور پر تردید یا تصدیق کرے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ لسٹڈ کمپنی کے حوالے سے ایسی حساس معلومات ہوں جس سے شیئرز پرائس متاثر ہونے کا امکان ہو تو سٹاک مارکیٹ کے تمام شرکاء تک معاملہ کی وضاحت کرنا ضروری ہے، اس لئے سیکریٹری  پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق وضاحت پیش کرے۔