عمران خان اداروں کو پھر اپنی گندی سیاست میں گھسیٹنا چاہتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا:مریم اورنگزیب

Oct 29, 2022 | 21:29:PM
 عمران خان اداروں کو پھر اپنی گندی سیاست میں گھسیٹنا چاہتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا:مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانا نہیں، نیا پاکستان ہے جس میں اداروں نے آئینی لکیر کھینچ دی ہے تاہم گالیاں دے کر اور نام لے کر تم اداروں کو پھر اپنی گندی سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہو لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ 
کان کھول کر سن لو اب تمہیں بیساکھیاں نہیں ملیں گی۔ انھوں نے کہا کہ تم کمرے کے اندرفوج کو آفرز اور کمرے کے باہر میر جعفر، میر صادق، نیوٹرل اور جانور کہتے ہو ، یہ ہے منافق چہرہ۔ ان مزید کہا کہ تم کیا بتاو گے پاکستان کے عوام کو کہ تم نے ہیرے جواہرات کے سودے کئے، زمین کے ٹکڑوں کے سودے کئے، تمہارے پاس اپنی کارکردگی عوام کو بتانے کے لئے ایک جملہ نہیں ہے، صرف تمہاری چوریوں اور ڈکیتیوں کی داستانیں ہیں جس کے خلاف تم این آر او مانگتے ہو۔ انھوں نے کہا کہ 2014 میں بھی وہی تقریر 2022 میں بھی وہی تقریر، اور نہیں 2022 میں 2014 والی تقریر ہی بدل لو ۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرو، لانگ ڈرائیو کرو، لانگ جمپ کرو یا لانگ واک کرو، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور عمران خان کا ملک دشمن بیانیہ پاکستان میں تباہ وبرباد ہوچکا ہے، اس کا جشن اب صرف ہندوستان میں منایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں اداروں اور ان کے سربراہوں کے نام اس لئے لیتا ہے تاکہ ہندوستان میں شہنائی بجے ،
عمران خان مودی کے میڈیا کو کہہ رہا ہے کہ میں جو ہوں پاکستان میں مودی کا کمپین مینیجر ۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو، تحریک عدم اعتماد آئی تو عمران خان ترلے منتیں اور آفرز کرنے لگا کہ مجھے ووٹ دلاو۔