سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے

Mar 29, 2026 | 15:29:PM
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: سعودی وزیر خارجہ اسحاق ڈارسے ملاقات کے موقع پر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( انور عباس)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے۔
سعودی وزیر خارجہ کا طیارہ نور خان ائیر بیس پہنچاجہاں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی سفارتخانے کے حکام نور خان ائیر بیس پر موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے: شہباز شریف
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ سید علی اسد گیلانی نے مہمان کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان  اس کے بعددفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کو دفتر خارجہ میں خوش آمدید کہا۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر جامع مشاورت کی، پاکستان اور سعودی عرب نے قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔