"عام انتخابات وقت پر ہوں گے ، کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں ہورہا"،خورشید شاہ

Jun 29, 2023 | 17:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے "۔

سکھر میں بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہدبئی میں کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں ہوئی ، سیاست دانوں کی آپس میں ملاقاتیں ہیں ہوتی رہتی ہیں، ۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی نگران سیٹ اپ آجائے گا،عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ الیکشن میں دیگر پارٹیز سے اتحاد سے متعلق فیصلہ پیپلز پارٹی قیادت کرے گی۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے وہ کیا جو دشمن 75 سال میں نہ کرسکا، فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی سےمتعلق ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔