مہنگائی سے تنگ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بدترین معاشی صورتحال کے باوجود پارلیمنٹ ملازمین کو 4 مزید اعزازیہ دینے کی تیاریاں جاری ہے، اضافی بونس دینے پر خزانے سے 72 کروڑ سے زائد اضافی خرچ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ و قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و ملازمین کو نوازنے کیلئے اقدام جاری ہے۔ نجی ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں ڈیوٹی کرنے پر پارلیمنٹ ملازمین کو 4 مزید اعزازیہ دینے کی تیاریاں کی جارہی ہپں۔
اضافی بونس دینے پر خزانے سے اسمبلی اور سینیٹ کے 72 کروڑ سے زائد اضافی خرچ ہوں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین پر 40 کروڑ اور سینیٹ سیکرٹریٹ ملازمین پر32کروڑ خرچ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے کل بجٹ سے ملازمین پر 3 ارب سے زائد بجٹ سالانہ خرچ ہونے کا انکشاف ہوا، مختص بجٹ سے ایوان بالا کے سینیٹرزکے سالانہ اخراجات 60 کروڑ ہے۔
پارلیمنٹ افسران،ملازمین کی باقی سرکاری محکموں کے پےاسکیل سے دو گنی تنخواہیں ہیں۔