سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی

Feb 29, 2024 | 12:26:PM
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی پی رہنما نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں  رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن پر دھاندلی کی ہی باتیں ہوتی ہیں،میں 1985 سے ہی ایسی باتیں سن رہا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان کی سینیٹ نشست کی مدت ختم ہونے میں تین سال باقی تھے۔