تازہ ترین سیلاب نیوز۔۔جھنگ اور قصور میں شہروں کو محفوظ رکھنے کیلئے بندوں کی بریچنگ
گجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگلے 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن+24 نیوز) این ڈی ایم اے کا جھنگ اور قصور میں بریچنگ کا کامیاب آپریشن ، سیلاب سے تحفظ کی کوششیں کی جارہی ہیں،سول انتظامیہ سے مشاورت کے بعد جھنگ چند ریلوے ایمبنکمنٹ کے تین سیکشنز کو دھماکہ خیز مواد سے توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ۔قصور میں بھی رائٹ ریٹائرڈ ایمبینکمینٹ بند کو بریچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ 3لاکھ 85ہزار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا۔دریائے چناب میں طغیانی آنے لگی ،تریموں بیراج پر پانی سطح ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک برقرار۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق گجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگلے 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی ٹیموں نے دھماکہ خیز مواد کو استعمال کرتے ہوئے بریچنگ کا عمل سر انجام دیا۔بلاسٹنگ ٹیم نے شاندار کام کرتے ہوئے تینوں سیکشنز کو کامیابی سے توڑ دیا گیا۔پہلا سیکشن دوپہر 1:20 بجے، دوسرا سیکشن شام 3:42 بجے اور تیسرا سیکشن شام 4:19 بجے توڑا گیا ۔اس آپریشن سے جھنگ پل سے گزرنے والے4لاکھ96ہزار کیوسک پانی میں سے 1لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کو موڑ دیا گیا، جس سے سیلاب کا رخ تبدیل ہوا۔ سیلابی ریلے کو رخ موڑنے سے 25-30 دیہاتوں کو محفوظ کیا گیا۔یہ بریچنگ آپریشن سیلاب کے پانی کو کنٹرول کرنے اور بڑے شہروں، زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے اہم ثابت ہوا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کا کہنا ہے کہ قصور میں رائٹ ریٹائرڈ ایمبینک مینٹ بند کو بریچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،رائٹ ریٹائرڈ ایمبینکمینٹ کو توڑنے کا فیصلہ حالات کے پیش نظر لیا گیا ۔حالات میں بدلاؤ کے پیش نظر فیصلہ ضرورت تھا، بریچ کرنے کے سبب شہر محفوظ رہے گا۔
ادھرستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا میں سیلاب بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ 3لاکھ 85ہزار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا،جو پچھلے 3 دہائیوں میں بلند ترین سطح ہے ۔ممکنہ طور پر سیلابی ریلے کا بہاؤ مزید بڑھ سکتا ہے قصور اور ملحقہ علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال خطرہ ہے ۔
دریائے چناب میں طغیانی آنے لگی، تریموں بیراج پر پانی سطح ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک برقرار ہے،ریواز برج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، پانی نشیبی بستیوں میں داخل ہو گیا،7 ہزار 500 ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ 8 لاکھ سے زائد کا بڑا ریلہ جھنگ اور تریموں بیراج کی جانب رواں دوا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگلے 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر الرٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بارشیں موجودہ سیلابی صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں،کیونکہ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پہلے ہی غیر معمولی بلند پانی کا بہاؤ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور اورسدھارتھ ملہوترا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’پرم سندری‘ آج ریلیز ہو گی