توشہ خانہ کیس،عمران خان کی سزا معطل،فوری رہا کرنے کا حکم

Aug 29, 2023 | 11:06:AM
توشہ خانہ کیس،عمران خان کی سزا معطل،فوری رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق )توشہ خانہ کیس میں  چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطل ، اسلا م آباد  ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے گزشتہ روز محفوظ ہونے والا فیصلہ سنا دیا ، چیف جسٹص عامر فاروق نے محدود فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ  سے ہونے والی سزا معطل کر دی اور  فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، وکلا کیساتھ مکالمے میں  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائےگا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی سزا معطلی کی مخالفت کی اور مختلف قوانین اور عدالتی فیصلوں کے حوالے پیش کیے۔وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ یہ بانی پی ٹی آ ئی کیخلاف کرپٹ پریکٹسزکا کیس ہے۔

ضرورپڑھیں :’لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں‘شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو تین سال کیلئے قید اور نااہلی کی سزا سنائی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اب معطل کر دیا ہے۔