بلوچستان بار کونسل کی ملک بھر میں ایک روز انتخابات کی حمایت 

Apr 29, 2023 | 19:46:PM
بلوچستان بار کونسل کی ملک بھر میں ایک روز انتخابات کی حمایت 
کیپشن: بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام کنونشن سے وکلا خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان بار کونسل نے ملک بھر میں ایک روز انتخابات کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل کی طرف سے بلائے کنونشن میں پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ، پنجاب ، کے پی ، سندھ اور بلوچستان بار کونسلز کے عہدیداروں نے آئینی اور قانونی پیچیدگیوں اور بیشتر متنازع کیسز کے بھی حوالے دئیے اور آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے حوالے سے کھل کر بات کی، کنونشن کے اختتام پر قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

وکلا کنونشن اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ملک میں عام انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں ،سپریم کورٹ کو مخصوص کیسزکیلئے مخصوص بینچ نہیں بنانی چاہئے ،چیف جسٹس کو بعض کیسزکوان بینچوں کو سامنے بھی لگانا چاہئے جو انہوں نے پہلے ہی تشکیل دیئے ہیں ۔


اعلامیہ میں مزید کہاہے کہ ججوں کے خلاف شکایات کے فورم سپریم جوڈیشل کونسل کو فعال بنایا جائے، سوشل میڈیا پرججوں کے خلاف مذموم قابل مذمت ہے ،، اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیاہے کہ ججوں اوران کے خاندان کے افراد کی بات چیت کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کی جائے،اس کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے ۔
وکلا کنونشن اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پرججوں کی تقرری کی جائے ،ہائی کورٹس میں ججوں کی تمام آسامیوں کو پرکیا جائے ،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اورنہ ہی کوئی ایسا تاثردینا چاہئے،اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان اپنے اختلافات کو ختم کریں کیونکہ یہ ملک میں موجودہ عدم استحکام کو بڑھانے کا باعث بن رہا ہے
وکلا کنونشن اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ پروسیجراینڈ پریکٹس بل وکلاکا دیرینہ مطالبہ تھا ،سپریم کورٹ اس بل کو نہیں چھیڑے ورنہ وکلااس کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ