بھارتی شوہر کی قربانی ۔۔ اپنی بیوی کی شادی پاکستانی نوجوان سے کروا دی

Nov 28, 2021 | 16:28:PM
بھارتی شہری نے بیوی کی شادی پاکستانی شوہر سے کروا دی
کیپشن: بھارتی شہری نے بیوی کی شادی کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہری  نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دے کر  اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروادی۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق   بھارتی شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والا اشتوش سنگھ اپنی 39 سالہ بیوی پرم جیت کور کو اس کے پاکستانی دوست سے ملوانے کے لئے لاہور لے کر آیا  ۔

بھارت سے گزشتہ دنوں ہزاروں سکھ یاتری بابا گورونانک دیوجی کا جنم دن منانے پاکستان آئے تھے، ان یاتریوں میں 39 سالہ پرم جیت کور اور ان کے شوہر اشتوش سنگھ بھی شامل تھے، یہ دونوں گونگے اور بہرے ہیں اور ان کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گورو نانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ ایک پاکستانی نوجوان محمد عمران سے ملنا تھا، جو راجن پور کا رہائشی ہے اور ان دونوں کی طرح گونگا اور بہرا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے ذرائع کے مطابق پرم جیت کور کی محمد عمران چند برس پہلے فیس بک پر دوستی ہوئی جومحبت میں بدل گئی، پرم جیت کے شوہر اشتوش سنگھ جو اس سے عمر میں کافی بڑے ہیں اوران کی ایک اور بیوی بھی ہے، انہیں اپنی بیوی کی پاکستانی نوجوان سے محبت کاعلم تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور اور ان کے خاندان سے کیا تعلق ہے ؟ ۔۔ سجل علی نے اہم بات بتا دی

دونوں 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے اور یہاں گرین ٹاؤن لاہورمیں قیام کیا۔ اس دوران ان کاعمران سے بھی رابطہ ہوگیا۔ اشتوش سنگھ نے اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دے دی اور اس نے اسلام قبول کرکے اپنا نام پروین سلطانہ رکھ لیا۔ جس کے بعد 23 نومبرکو سیشن کورٹ میں قبول اسلام کا بیان حلفی جمع کروانے کے ساتھ محمدعمران سے نکاح بھی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ دبئی کس کے خرچے پر گئیں ؟پتہ چل گیا

 پرم جیت اور اشتوش واپس جارہے تھے تو انہوں نے محمد عمران کوبھی ساتھ لے لیا اوروہ بھی ساتھ یاتریوں میں شامل ہوکر واہگہ بارڈ جا پہنچا، تاہم وہاں ویزا نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی امیگریشن حکام نے اسے روک لیا، تفتیش کے دوران تینوں نے اشاروں کی زبان میں تفصیلات بتائیں۔سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے محمدعمران کو بھارت جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق پروین سلطانہ ( پرم جیت کور) نے محمد عمران سے وعدہ کیا کہ وہ اسے ملنے اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہنے پاکستان آئے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:دوسری شادی کب اور کس سے کر رہی ہیں؟۔۔ ادکارہ فاطمہ سہیل نے خاموشی توڑ دی