انسانی حقوق کونسل کا فلسطینیوں سے زیادتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ

May 28, 2021 | 10:22:AM
انسانی حقوق کونسل کا فلسطینیوں سے زیادتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین 11 روزہ تنازع کے دوران ہونے والے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی ہے، کونسل کے 47 رکن میں سے 24 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ووٹ مخالفت میں پڑے۔ 14 رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد او آئی سی اور فلسطینی وفد کی طرف سے اقوام متحدہ میں لائی گئی۔ قرارداد کے تحت مشرق وسطیٰ میں عشروں سے جاری تنازع کی بنیادی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 11 روز جاری رہنے والے تنازع میں 248 فلسطینی شہید اور 12 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد