معروف ترک سوشل میڈیا انفلوئنسرنے پل سے چھلانگ لگا دی

Mar 28, 2026 | 15:39:PM
معروف ترک سوشل میڈیا انفلوئنسرنے پل سے چھلانگ لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر کبریٰ کارااصلان پل سے چھلانگ لگانے کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں۔

رپورٹس کے مطابق21 سالہ کبریٰ کارااصلان نے 26 مارچ 2026ء کو مبینہ طور پر ایک پل سے چھلانگ لگا ئی، یہ افسوسناک واقعہ عثمان غازی پل پر پیش آیا جو ترکی کے علاقے گیبزے میں واقع ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کبریٰ کو دن دیہاڑے پل کی حفاظتی ریلنگ پر چڑھتے دیکھا گیا، جس پر وہاں موجود افراد اور ڈرائیورز نے فوراً اپنی گاڑیاں روک کر انہیں بچانے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد کبریٰ کو اس قدم سے روکنے کی کوشش کرتے رہے اور کافی دیر تک انہیں سمجھاتے رہے، تاہم وہ نہ مانیں اور بالآخر کئی میٹر بلند پل سے نیچے پانی میں کود گئیں،ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سینئرزکانامناسب رویہ؛علیزے شاہ عینا آصف کے حق میں بول پڑیں
کبریٰ کارااصلان سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل کانٹینٹ کی وجہ سے مقبول تھیں اور ان کے ہزاروں فالورز تھے، ان کی اچانک موت نے سوشل میڈیا صارفین کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔