دوران کیموتھراپی گنجے سر منظرِ عام پرکیوں نہیں آئی؟حناخان نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے کینسر کے علاج کے دوران گنجے سر منظرِ عام پر نہ آنے کی وجہ بتا دی۔
حنا خان نے گزشتہ سال جون میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اسٹیج 3 بریسٹ کینسرمیں مبتلا ہیں اور بعد میں بھی وہ مسلسل اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتی رہیں لیکن کینسر کے علاج کے دوران وہ گنجے سر کبھی منظرِ عام پر نہیں آئیں بلکہ ہمیشہ سر پر وِگ لگائے نظر آئیں۔
اس حوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو میں حناخان نے بتایا ہے کہ کینسر کے علاج کے دوران میں کبھی گنجے سر منظرِ عام پر نہیں آئی کیونکہ ایسا کرنے سے مجھے مائیگرین (آدھے سر کا درد) ہوتا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب بھی میں اپنی ٹوپی یا وگ ہٹاتی تھی تو 15 سے 20 منٹ کے اندر میرے سر میں شدید درد ہونا شروع ہو جاتا تھا اور یہ کئی دنوں تک جاری رہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:میرب علی نے جلد شادی کا عندیہ دیدیا،مہمانوں کی فہرست بھی بنالی
حناخان نے مزید بتایا کہ جب میری کیموتھراپی ہو رہی تھی تو مجھے بہت ٹھنڈ لگتی تھی یہاں تک کہ میں کانپ رہی ہوتی تھی، اسی وجہ سے میں کبھی گنجے سر منظرِ عام پر نہیں آئی،میں کیموتھراپی کے دوران رات کو 3 لحاف اوڑھ کر سوتی تھی۔