سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی او آئی سی  کا ہنگامی اجلاس طلب

Jul 28, 2023 | 12:40:PM
یورپی ممالک سویڈن اور ڈنمارک میں تواتر کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یورپی ممالک سویڈن اور ڈنمارک میں تواتر کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

او آئی سی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعات پر مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم طٰہٰ مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کریں گے، اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

 مسلم وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں پیش آنیوالے اشتعال انگیز واقعات کا جائزہ لیا جائے گا، یہ اجلاس سعودی عرب اور عراق نے او آئی سی قائد کی حیثیت سے طلب کیا۔

مزید پڑھیں:روس کا 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

سعودی میڈیا کے مطابق مسلم وزرائے خارجہ کا 18 واں ہنگامی اجلاس او آئی سی کے 2 جولائی کو اجلاس کے بیان پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔