ماہ دسمبر میں ڈالر 3 روپے 25 پیسے سستا

Dec 28, 2023 | 18:32:PM
 ماہ دسمبر میں ڈالر 3 روپے 25 پیسے سستا
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں دسمبر کے دوران ابتک ڈالر 3 روپے 25 پیسے سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر 27 پیسے سستا ہوا، جس سے انٹربینک میں ڈالر 282 روپے سے نیچے آگیا ۔
مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 282.20 روپے سے کم ہوکر 281.93 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر282 روپے 68 پیسے کا ہوگیا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو99 پیسے مہنگا ہوکر 311.66 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 60 پیسے اضافے سے 359.23 روپے کا ہوگیا ،اماراتی درہم 34 پیسے کمی کے بعد  76.83روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 24 پیسے کمی سے 74.95 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ’’بلا‘‘ واپس کرنے کا حکم، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائے گا یا نہیں ؟جانیے