پی ٹی آئی کو ’’بلا‘‘ واپس کرنے کا حکم، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائے گا یا نہیں ؟جانیے

Dec 28, 2023 | 16:01:PM
پی ٹی آئی کو ’’بلا‘‘ واپس کرنے کا حکم، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائے گا یا نہیں ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو انتخابی نشان ’’بلا‘‘ واپس دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانا ہے یا نہیں ، الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہ کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے کر  انتخابی نشان بلا چھین لیا تھا جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور ہائیکور ٹ میں درخواست دی گئی جس پر گزشتہ روز دونوں جانب سے دلائل مکمل  ہونے پر  عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے  پی ٹی آئی کو انتخابی نشان واپس دے دیا ۔ 

تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر آج چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس  ہوا ، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن ابھی حتمی فیصلہ نہ کر سکا، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر دوبارہ اجلاس منعقد کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس،جسٹس اظہر کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا