چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی چاروں کمیٹیوں سے مستعفی
کیپشن: بیرسٹر گوہر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی چاروں کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔
بیرسٹر گوہر جن کمیٹیوں سےمستعفی ہوئے ان میں قانون انصاف بزنس ایڈوائزری، آئی ٹی انسانی حقوق کی کمیٹی شامل ہے،آئی ٹی کی سب کمیٹی کے بیرسٹر گوہر کنوینر بھی تھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا استعفیٰ سپیکر آفس میں جمع کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اٹھارہ ممبران قومی اسمبلی کے استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادئیے ۔ پی ٹی آئی کے 18ارکان قومی اسمبلی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے،پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی 34قائمہ کمیٹیوں کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی نے نیلا انڈا دے کر سب کو حیران کر دیا