عید میلادالنبی کی مناسبت سے سوہاوہ میں حسن قرات کانفرنس کا اہتمام

Sep 27, 2023 | 10:40:AM
 عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے سوہاوہ میں حسن قرات کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ مختلف ممالک سے قاری حضرات نے شرکت کی اور قران پاک کہ تلاوت سے ہزاروں عاشقان رسول کے دلوں کو منور کیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی ) عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے سوہاوہ میں حسن قرات کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ  قاری حضرات نے شرکت کی اور قران پاک کہ تلاوت سے ہزاروں عاشقان رسول کے دلوں کو منور کیا۔

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف عاشقان رسول مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خوشیوں کی تیاریوں میں نظر آتے ہیں۔ گلی محلوں بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا جاتا پے ہر عمارت پر چراغاں کیا جاتا ہے محفل میلاد منعقد ہوتی ہیں۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں روایت سے ہٹ کر عظیم الشان عالمی حسن قرآت کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پاکستان سمیت عالمی شہرت یافتہ مصر سے ابراہیم سید الرفاعی، ترکی سے جمال الشوکہ اور تنزانیہ کے رجاء ایوب قرآء حضرات نے شرکت کی۔ تینوں قاری حضرات نے اپنی پرسوز آواز اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قران پاک سے سماں باندھ دیا۔

مزید پڑھیں:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جامعہ اشرفیہ آمد

حاضرین محفل نے ان عالمی شہرت یافتہ قاری حضرات کو سامنے تلاوت کلام پیش کرتے دیکھ کر کلام الہی کی گہرائیوں میں کھو گئے۔ قرآء حضرات کی دل گداز آواز کے جادو اور اللہ تعالیٰ کے پاک کلام نے پر کیف ماحول بنا دیا ہر طرف سبحان اللہ ماشااللہ کی صدائیں دل سے نکلیں

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر روائتی محافل نعت اور سیرت النبی کے حوالے سے خطابات تو ہر جگہ منعقد ہوتی ہیں مگر اس طرح کی قرآت کی محفل اپنے حساب سے ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔