علیزے سحر کی ویڈیو لیک کرنے والاشخص کون ہے؟ٹک ٹاکر نے خود ہی بتا دیا

Oct 27, 2023 | 15:57:PM
علیزے سحر کی ویڈیو لیک کرنے والاشخص کون ہے؟ٹک ٹاکر نے خود ہی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر علیزے سحر کی قابل اعتراض ویڈیو لیک ہونے کے بعد  اب ٹک ٹاکر نے ویڈیو لیک کرنے والے شخص کا بتا دیا، اس کے ساتھ ساتھ دبنگ اعلان بھی کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر علیزے سحر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پچھلے تین دنوں سے میرے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں ، آج میں اس آدمی کے بارے میں بھی بتاﺅں گی جس نے ویڈیو لیک کی  ہے ، جب ننگا ہی کر دیاہے تو پھر ٹھیک ہے ، مجھے ویڈیو لیک ہونے  کے بارے میں تین روز قبل رات 11 بجے پتا چلا، میں اگلے روز ملتان میں سائبر کرائم کے دفتر گئی، صبح سے شام تک وہاں رہی، میرے ساتھ تعاون اور بہت سپورٹ کیا گیا ،لیکن اس شخص کے بارے میں کوئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا ،جس نے ویڈیو بنائی اور لیک کی اس کی کالز کی تفصیل اور تصاویر نکالی گئیں ۔
علیزے کا کہناتھا کہ وہ شخص اوکاڑہ کا رہنے والا ہے اور اس وقت قطر میں ہے ، سائبر کرائم کی ان سے بات ہوئی، اس نے کہا کہ میں نے ویڈیو ایڈٹ ضرورکی ہے لیکن اپ لوڈ نہیں کی، ٹک ٹاکر کا کہناتھا کہ میں نے محنت کی اور اپنی محنت سے کامیاب ہوئی ہوں،جو مجھے سپورٹ کررہے ہیں ان کا بہت زیادہ شکریہ اداکرتی ہوں ، میں اس طرح کی نہیں ہوں، جس طرح کی بھی ہوں آپ کے سامنے ہوں ، فیک انٹرویوز میں بکواس کی جارہی ہے ، مجھے بلیک میل کیا جارہا تھا ، جب سے یوٹیوب پر آئی ہوں تو شروع دن سے ہی بلیک میل کیا جارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں :انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 دن باقی


ٹک ٹاکر کا کہناتھا کہ میں نے محنت کی اور میری فیملی نے مجھے سپورٹ بھی کیا ، ان کو پتا ہے کہ میں کس طرح کی لڑکی ہوں ، اگر یہ شخص پاکستان میں ہوتا تو میں نے اسے چھوڑنا نہیں تھا ۔ میرے بارے میں جھوٹ پھیلایا جارہاہے کہ میں فلموں میں آنا چاہتی ہوں اور شہرت کا بہت شوق ہے ، اب جو بھی میرے خلاف بکواس کرے گا میری اگلی ویڈیو اس کے بارے میں ہوگی ، جب ننگا کر ہی دیا ہے تو پھر شرم کیسی ، میں سڑک پر نکل آﺅں گی ۔