فرائیڈ چکن بوٹی بنانے کی آسان ترکیب

Nov 27, 2025 | 14:15:PM
فرائیڈ چکن بوٹی بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو گھر پر فرائیڈ چکن بوٹی بنانے کی آسان سی ترکیب بتا رہے ہیں ملاحظہ کیجئے۔

فرائیڈ چکن بوٹی بنانے کیلئے درکار اجزا:

 چکن بون لیس آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ کا پاؤڈر، ہلدی اور گرم مسالہ پاؤڈر آدھا، آدھا چھوٹا چمچہ، بیسن ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ایک بڑے لیموں کا رس، انڈے ۲؍ عدد، میدہ حسب ِ ضرورت (ڈِپ کرنے کیلئے) اور تیل۔

فرائیڈ چکن بوٹی بنانے کا طریقہ:
 چکن کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں، ایک پیالے میں ساری بوٹیاں ڈالیں اور انڈے اور میدے کے سوا تمام مسالے شامل کر لیں۔

 پھر انہیں اچھی طرح مکس کریں اور میرینیٹ کرکے دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔

 اب بوٹیاں انڈے اور میدے میں ڈِپ کرکے فرائی کرلیں۔

 لیجئے، مزیدار چکن فرائی بوٹیاں تیار ہیں، اسے چٹنی یا کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔