متحدہ عرب امارات: سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ

Nov 27, 2023 | 12:42:PM
متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں اچانک ایک درہم فی گرام سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں اچانک ایک درہم فی گرام سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دبئی جیولرگروپ کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر 24 قیراط سونے کی قیمت 243.75 درہم فی گرام ہوگئی ہے،جبکہ گزشتہ ہفتے سونےکی قیمت  242.5 درہم فی گرام پر بند ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی قیمت 225 درہم 21 قیراط کی قیمت 218.5 جبکہ 18 قیراط کے نرخ 187.25 درہم ریکارڈ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2000 ڈالر فی اونس سے زیادہ اضافہ ہوا۔عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 0.55 فی سینٹ اضافے کے بعد  2 ہزار 13 ڈالر فی اونس سے زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔