امریکا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا: ترجمان امریکی دفتر خارجہ

Mar 27, 2024 | 23:26:PM
امریکا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا: ترجمان امریکی دفتر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی دفتر خارجہ نے پاکستان کو ایران کیساتھ گیس معاہدے پرانتباہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔
غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ کہہ چکا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں مدد امریکہ کی ترجیح ہے، یہ بیان انہوں نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان کے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا بڑھتا رجحان، سعودی حکومت کا بڑا اعلان

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ممکنہ پابندی کی کارروائیوں کا جائزہ نہیں لیں گے لیکن ہم ہمیشہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے ہماری پابندیوں کو چھونے اور ان کے دائرے میں آنے کا خطرہ ہے اور ہر ایک کو اس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیں گے، جیسا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری نے گذشتہ ہفتے واضح کیا تھا، ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔