ن لیگی وفدکی چودھری برادران سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

Mar 27, 2022 | 21:25:PM
مسلم لیگ ن، وفد، ق لیگ کے رہنما چودھری شجاعت، چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات
کیپشن: چودھری شجاعت، چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے وفد نے ق لیگ کے رہنما چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، اس موقع پر وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے ن لیگی وفدکا استقبال کیا۔ن لیگی وفد میں خواجہ آصف، راناتنویرحسین، ایازصادق، راناثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ شامل تھے جبکہ ق لیگ کی جانب سے چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی سمیت وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ،مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی شریک ہوئے۔
دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند