ڈسکہ ضمنی انتخاب فوج کی سکیورٹی میں کرایا جائیگا، الیکشن کمیشن کافیصلہ

Mar 27, 2021 | 18:29:PM
 ڈسکہ ضمنی انتخاب فوج کی سکیورٹی میں کرایا جائیگا، الیکشن کمیشن کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کےلئے نیا اور سخت سکیورٹی پلان تیار کرلیاگیا،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب اب فوج کی سیکورٹی میں کرایا جائیگا۔
ذرائع کاکہناہے کہ این اے 75 ڈسکہ ری پول میں تین فیزز میں سکیورٹی انتظامات ہونگے، پہلے فیز میں پولیس دوسرے میں رینجرز تیسرے فیز میں پاک فوج تعینات ہوگی،فوج اور رینجرز پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے،پولیس پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات ہوگی۔
ذرائع کاکہناہے کہ انتخابی مواد اور پولنگ عملہ کی حفاظت فوج اور رینجرز کے سپرد ہوگی، این اے 75 کے آر او نے فوج تعیناتی کی سفارش الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔ذرائع کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت کو فوج تعینات کرنے کےلئے خط لکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات نہیں گئی تھی۔