غریب عوام کے لیے بری خبر، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

Jul 27, 2022 | 11:53:AM
غریب عوام،بری خبر، ایل پی جی ،قیمت ،بڑا اضافہ
کیپشن: ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے مہنگائی میں پسی غریب عوام کو ایک اور بری خبر سنا دی ہے۔ عوام پر ایک اور گیس بم گر گیا، ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میراپاکستان میرا گھر سکیم متاثرین کے لیے اچھی خبر

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں گھریلو سلنڈر کی فی کلو قیمت 230 روپے ہوگئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 2750 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 10438 میں فروخت ہورہا ہے۔