جائیدادکا لالچ۔باپ کو قتل کرنیوالے نے ہی بھائی بھابی اور بھتیجی کو قتل کیا۔تہرے قتل کا ڈراپ سین 

Feb 27, 2022 | 23:01:PM
جائیداد۔بھائی۔قاتل۔جیل۔امانت علی۔سی سی پی او۔رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) چوہنگ کے علاقہ اتحاد ٹاﺅن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردا ت کا ڈراپ سین ہو گیا،پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جو مقتول کا بھائی ہے اور اس نے جائیداد کی لالچ میں دوساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کی لرزہ خیز واردات کی ،سفاک ملزموں نے میاں بیوی کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر چھریوں کے وار سے قتل کیا جبکہ بیٹی کو گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا ۔ 
بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ امانت علی چوہنگ کے علاقے اتحا د ٹاﺅن میں اپنی بیوی شبانہ اور بیٹی ازل کے ہمراہ رہائش پذیر تھا کہ گزشتہ روز نا معلوم افراد نے تینوں کو قتل کر دیا اورفرار ہو گئے تھے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ مقتول امانت علی پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے تہرے قتل کی واردات پر نوٹس لیتے ہوئے نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کوفوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے قتل کے تمام محرکات اور پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کڑیاں ملائیں تو میاں بیوی اور بیٹی کے قتل میں ملوث سفاک ملزم مقتول کا بھائی نکلاجسے گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم امین دو نامعلوم افراد کے ساتھ صبح 8 بجے مقتول امانت کے گھرمٹھائی دینے کے بہانے آیا تھا۔ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے بھائی اور بھابی کے ہاتھ باندھے اور انہیں بیدردی سے قتل کیا جبکہ کمسن بھتیجی کا گلہ دبایا ۔قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم فرار ہو گئے ۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول امانت کا بھائی امین سے جائیداد کاتنازعہ تھا۔ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزم امین نے 2014 میں والد کو بھی قتل کیا تھا اورچند روز قبل ہی والد کے قتل کے الزام میں جیل سے قید کاٹ کرآیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔افسوسناک خبر۔لاہور میں وکیل اہلخانہ سمیت قتل